مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی فوج نے صومالیہ میں ایک فضائی حملے میں شدت پسند تنظیم الشباب کے 13 افراد کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
صومالیہ کے دارالحکومت موغا دیشو کے نواحی علاقے میں شدت پسند جماعت الشباب کے ٹھکانوں پر امریکی فضائیہ نے حملہ کیا۔ امریکی فضائیہ نے کہا ہے کہ کارروائی خفیہ معلومات کی بنیاد پر کی گئی۔
رواں برس امریکی فضائیہ کا یہ دسواں حملہ تھا جن میں مجموعی طور پر 50 سے زائد شدت پسند ہلاک ہوئے جب کہ گزشتہ برس 48 فضائی حملے ہوئے تھے جن میں الشباب کے 330 جنگجو مارے گئے تھے۔
آپ کا تبصرہ